• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی عاجزی و انکساری اختیار کرے ،سٹیورٹ ینگ

لندن (جنگ نیوز) کیمبریا کے بزرگ لیبر سیاست دان اور کاؤنٹی کونسل کے رہنما سٹیورٹ ینگ نے کہا کہ پارٹی کو ووٹرز میں اپنا اعتماد بحال کرنے کیلئے عاجزی و انکساری اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں لیبرکو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ سٹیورٹ ینگ نے کہا کہ لیبر پارٹی کو شمالی ووٹرز کی آواز سننے کی ضرورت ہے۔ ورکنگٹن اور بیرو میں کنزرویٹوز سے نشستیں ہارنے کے بعد اب اس کاؤنٹی کے پاس لیبر کا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں ہے ۔لیبر پارٹی اب اپنے نئے قائد کے انتخاب کے مرحلے میں ہے اور سٹیورٹ ینگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیبر کے نئے قائد کیلئے وگن کی رکن پارلیمنٹ لیزا نینڈی کی حمایت کی ہے۔ کونسلر سٹیورٹ ینگ نے کہا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو لیبر پارٹی کو مقبول عام بنانے کیلئے رائے دہندگان کا اعتماد بحال کرنا ہوگا ۔ پارٹی کو عام انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کی جانے والی کچھ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی ۔
تازہ ترین