• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی نمو آئندہ سال سست روی کا شکار رہنے کا امکان

لندن ( جنگ نیوز) بنک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ممبر مائیکل سینڈرس کا خیال ہے کہ اگلے سال برطانیہ کی معاشی نمو سست روی کا شکار رہے گی اگر شرح سود میں کٹوتی کی ضرورت ہے تو اسے جلد از جلد انجام دینے کی ضرورت ہے۔ ایف ٹی کے مطابق انہوں نے ایم پی سی کے نومبر اور دسمبر کے اجلاسوں میں شرح سود میں کمی کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔ مائیکل سینڈرس نے کہا کہ ملکی معیشت میں اب بھی سست رفتار کا پنکچر ہے اور یوں لگتا ہے کہ یہ سست رفتاری لیبر مارکیٹ میں بھی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیزی کے ساتھ شرح سود میں کٹوتی کا مقصد اس خطرے کو کم کرنا ہے کہ معیشت مشکل صورتحال میں پھنس نہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خطرے کی تشریح اور تعریف کیلئے دنیا کی دیگر بڑی اور جدید معیشتوں کو دیکھنا پڑے گا ۔یہ صرف ایک نظریاتی امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین