• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں، نسرین اختر

اولڈہم(غلام مصطفی مغل) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ برطانیہ نارتھ زون کے زیر اہتمام خواتین کے اندر شعور بیدار کرنے اور معاشرے میں کردار ادا کرنے کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نارتھ زون کی بارہ سے زائد تنظیموں نے حصہ لیا اور ورکشاپ کو معلوماتی اور سود مند قرار دیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ویمن لیگ نارتھ زون کی صدر نسرین اختر کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد خواتین کا شعور بیدار کرنا تھا تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ خواتین کے کردار کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں سکتا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ نے خواتین کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا ہے اسی مقصد کے لیے ایسی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نائب صدر ارم فاطمہ کا کہنا تھا کہ ورکشاپ میں نارتھ زون کی بارہ سے زائد تنظیموں نے حصہ لیا، بنیادی مقصد خواتین کی اصلاح کرنا تھا جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ممبر شپ سیکرٹری تانیہ کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمّد طاہر القادری نے جو پودا لگایا تھا عالمی سطح پر قد آور درخت بن گیا ہے اور کمیونٹی اس سے فیضیاب ہو رہی ہے۔اولڈہم کی جنرل سیکرٹری سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے ذریعے منہاج ویمن لیگ کی خواتین کو دین کےحوالے سے ٹریننگ دی گئ ہے تاکہ انہیں اس قابل بنایا جائےکہ وہ کمیونٹی میں جا کر خواتین کی اصلاح کرنے کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کے ساتھ معاشرے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔ ورکشاپ میں شامل دیگر خواتین نے بھی اسے انتہائی مفید اور معلوماتی قرار دیا۔
تازہ ترین