• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا کسینوز میں کریڈٹ کارڈز پر پابندی کا اعلان

لندن(اے پی پی) برطانیہ نے جوئے بازی کے لئے کریڈٹ کارڈز کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کے گیمبلنگ کمیشن ریگولیٹری کے اعلان کے مطابق رواں سال 14 اپریل سے الیکٹرانک یا آن لائن جوئے خانوں (کسینوز ) میں کریڈٹ کارڈز کے استعمال پر پابندی عائد ہوجائے گی جس کی وجہ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے جوئے بازی کی عادت پر قابو پانے کے اقدامات ہیں۔گیمبلنگ کمیشن کے سربراہ نیل میک آرتھر کے مطابق کریڈٹ کارڈز کے ذریعے جوا بازی مالی نقصانات کا باعث ہے ، جوا باز سینکڑوں لاکھوں پونڈ کا قرض دار ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کریڈٹ کارڈز استعمال کرکے جوا کھیلنے والوں کو ”مسائل پیدا کرنے والے جوئے باز“کہا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں آن لائن جوا کھیلنے والوں میں 22فیصد کریڈٹ کارڈز استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں 24 ملین بالغ جوا باز ہیں جن میں سے 10.5 ملین آن لائن جوا کھیلتے ہیں۔
تازہ ترین