• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے شہر مزید تارکین وطن کوقبول کرنے کے خواہاں

برلن (اے پی پی) درجنوں جرمن شہر تارکین وطن کو خود اپنے ہاں لانے کی اجازت طلب کر رہے ہیں۔جنوں جرمن شہروں کے ایک اتحادی گروپ نے جرمن چانسلر انجیلامرکل سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچائے گئےتارکین کو فوری طور پر اپنے ہاں آباد کرنے کی اجازت فراہم کی جائے۔برلن، پوٹسڈام، ڈسلڈورف اور دیگر شہروں کے نمائندوں کا ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تارکین وطن سے متعلق موجودہ پالیسی کے جمود کو توڑنا انسانیت دوستی کا تقاضہ ہے۔
تازہ ترین