• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع

ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم لاہو ر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز ہفتے سے ہوگیا ہے۔جمعے کو پہلا میچ کھیلا جائے گا لیکن لاہور کا سرد موسم اور دھندمیچوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق 500 سو روپے والے ٹکٹس ابتدائی طور پر بک ہونا شروع ہوئے ہیں، جبکہ اپ لوڈنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بکنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27جنوری کو ہوں گے جس کے لیے پہلے ہی لمحے میں جنرل انکلوژرز سولڈ آؤٹ شو ہونے لگے، پانچ سو ، ہزار، دو ہزار اور چار ہزار روپے والے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

تازہ ترین