• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹنس ٹھیک نہیں تھی، قومی اکیڈمی میںدرست کیا گیا،احسان علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے والے عماد وسیم،عثمان قادر اور احسان علی کی فٹنس کے بارے میں شکوک شبہات پائے جاتے ہیں۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنراحسان علی کا کہنا ہے کہ میری فٹنس ٹھیک نہیں تھی جس کے بعد مجھے قومی اکیڈمی بلاکر میری فٹنس کو ٹھیک کیا گیا۔ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں 31دن سےقومی اکیڈمی میں ہوں اور میری فٹنس پر مصباح بھائی اور کوچنگ اسٹاف نے بہت محنت کی ہے۔میری فٹنس میں بہتری آئی ہے اور میں نے سارے ٹیسٹ پاس کئے ہیں۔ماضی کے مقابلے میں میری فٹنس میں بہتر ہوئی ہے۔26سالہ احسان علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ پاکستان انڈر19 کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
تازہ ترین