• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر21اسنوکر: سجاد اور کامران اگلے رائونڈ میں داخل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سجاد عبداللہ اور کامران البرٹ سخت مقابلے کے بعد جوبلی انشورنس نیشنل انڈر 21 اسنوکر کے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے پی ایس بی اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں سجاد عبداللہ نے محمد ابرار کو اور کامران البرٹ نے محمد شہریار عباس کو 3-2 سے شکست دیکر چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دیگر مقابلوں میں محمد عمر خان نے علی حیدر کو 3-0 سے، محمد عثمان نے ہارون سرفراز کو 3-1 سے، محمد احمد نے فرحان مجید کو 3-1 سے، شیخ احمد نے ذوالفقار علی کو 3-0 سے، حارث طاہر نے احسن رمضان کو 3-0 سے، محمد نسیم اختر نے عمر جنید کو 3-0 سے، عمر فاروق نے زاہد خان کو کو 3-0 سے، شیخ محمد مدثر نے اسامہ نواز خان کو کو 3-0 سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین