• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرنز ہاکی:پاکستان کی جیت، عمان کو شکست کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز ہاکی ٹیم نے ہفتے کو اصلاح ا لدین ایم اے شاہ ہاکی اسٹیڈیم میں ماسٹرز ہاکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں عمان و یٹر نز ہاکی ٹیم کو4.2سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1.0کی برتری حاصل کرلی، دوسرا میچ پیر کو کھیلا جائے گا، عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بازئووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا اور ایک منٹ کی خاموشی ا ختیار کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھو کھرنے بحیثیت مہمان خصوصی ماسٹر ہاکی سیریز کا افتتاح کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے قمر ابراہیم نے دو کامران اشرف اور محمد علی نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ،پاکستان کی جانب سے زاہد غفار نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین ،کمانڈنٹ پی این ایس کار ساز محمد حسین سیال، سندھ اولمپک کے سید محفوظ الحق، میر حسین، آل حسن اور دیگر بھی موجود تھے، نظامت کے فرائض غلام محمد خان نے انجام دئیے،پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھو کھرنےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن ویٹرنز ہاکی کو فروغ دینے کے لئے بھر پور تعاون کرے گی، قومی ہاکی میں بہتری کے لئے مثبت قدم اٹھایا ہے جس کے جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے، ماسٹر ہاکی سیریز اور پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے حوالے سے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی، واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی غیر ملکی ٹیم ویٹرنز ہاکی سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے۔
تازہ ترین