پوچیف اسٹروم( جنگ نیوز) انڈر19ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں نو وکٹ سے ہرادیا، ناکام ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر137رنز بنائے جواب میں بنگلہ دیش نے ایک وکٹ پر ڈکورتھ سسٹم کے تحت دیا گیا ہدف ایک وکٹ پر132رنز بناکر پورا کرلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان کا میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا، نیوزی لینڈ نےدو وکٹ پر195رنز بنائے بارش کی وجہ سے جاپان کی ٹیم بیٹنگ نہ کرسکی۔متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو8وکٹ سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے اسکور دو وکٹ پر232رنز بناکر پورا کرلیا، کینیڈا نے نے231رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا179رنز کو سات وکٹ پر180رنز بناکر تین وکٹ سے شکست دے دی۔