• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹس واچ کا کشمیری بچوں کیلئے حراستی مراکز کے منصوبے پر اظہار تشویش

نیویارک (ایجنسیاں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے کشمیری بچوں کے لئے حراستی مراکز کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہیومین رائٹس واچ کی ڈائریکٹر جنوبی ایشیا میناکشی گنگولی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے کشمیری بچوں سے متعلق بیان دیا ہے انہوں نے بچوں کو کیمپوں میں ڈالنے کی بات کی ہے۔ اس پر ہمیں تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حکومت پر تنقید نہ کرنے کے وعدے پر کئی افراد کو رہا کر دیا گیا مگر اب بھی سابق وزرائے اعلیٰ سمیت بے شمار لوگ قید ہیں،کشمیر میں پانچ ماہ سے پابندیاں ہیں حکام کو خوف سے کہ کشمیری ہندوستان کے آئین کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو فراہم کی جانے والی خودمختاری کی منسوخی پر احتجاج کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین