• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انخلا سے خطے میں عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، سابق سعودی انٹیلی جنس چیف

ریاض(شاہدنعیم)سعودی سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے ʼسی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی رجیم قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے باوجود دہشت گردی اور خطے میں مداخلت سے باز نہیں آئے گی۔ انہوں نے عراق سے امریکی فوج کے ممکنہ انخلاء پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکی فوج کے نکل جانے سے خطے میں عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔اپنے انٹرویو میں شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ بغداد میں امریکا کے فضائی حملے میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے یہ تو واضح ہوا ہے کہ ایران خطے میں اپنی اشتعال انگیزیوں میں بچ نہیں سکتا ۔

تازہ ترین