• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سی میک ‘‘چین میانمار تعاون کا مرکز بن گیا

اسلام آباد (صالح ظافر) بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت اعلان کردہ چین میانمار اکنامک کوریڈور(سی میک) چین میانمار تعاون کا مرکز بن گیا، جسے دونوں ممالک مشترکہ طور پرقائم کرینگے۔چینی صدر شی جن پنگ نے ہفتے کو اپنا 2روزہ دورہ میانمار مکمل کیاہے جہاں انہوں نے میانمار کے رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کیں، چینی تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ چین کیساتھ سی میک کے قیام سے میانمار کو اپنی معیشت کو بہتر کرنےکا موقع ملےگا۔ چین کاخیال ہےکہ میانمار کو معاشی نموکیلئے مزید پاور پلانٹس لگانے اورٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا،خاص کر میانمار میں بجلی کی قلت صنعتی ترقی میں سخت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

تازہ ترین