• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین سینئر سفارت کار کی طلبی، بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنا گھر ٹھیک کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے اقلیتوں سے متعلق شرانگیز پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا، ہفتہ کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں متعین ایک سنیئر سفارتکار کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اسحوالے سے شدی احتجاج کیا گیا ، بھارتی سفارتکار کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے، پاکستان نے کہا ہے کہ جھوٹا پروپیگنڈا دنیا کی کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، پاکستان کیخلاف دروغ گوئی کے بجائے بھارت اپنے داخلی حالات پر توجہ دے۔ دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پر واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کےتحت یہاں اقلیتوں کو تمام حقوق اور آئینی تحفظ حاصل ہے تاہم بھارت کو اس حوالے سے اپنے ملک میں داخلی صورتحال کو دیکھنا چاہئے جس پر اقلیتوں کیخلاف پالیسیوں اور دہشتگردی پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے اور ملک میں احتجاج ہورہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایسے جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کی توجہ کشمیر میں کئے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی سے ہٹانا چاہتا ہے جس میں اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی اسے چاہئے کہ وہ پاکستان کیخلاف دروغ گوئی کے بجائے اپنے داخلی حالات کی طرف توجہ دےاور اپنے ملک میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ 

تازہ ترین