• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن: درانی پینل کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآبادڈسٹرکٹ بارکے ہفتہ کو ہونے والےسالانہ انتخابات میں نثار درانی پینل نے میدان مارلیا،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے رات گئے جاری کردہ غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق ایڈوکیٹ میاں تاج محمد کیریو564 ووٹ حاصل کرکےڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے صدر منتخب ہوگئے، کامیابی کے بعد نثار درانی پینل کے وکلاءکا سیشن کورٹ میں جشن،آتشبازی اور والہانہ رقص، کامیاب اُمیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈسٹرکٹ بارکے3871 ممبران میں سے ہفتہ کو ہونے والے الیکشن میں اہل کی تعداد1665تھی،جن میں سے 12 سو سے زائد ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نثار درانی پینل نے صدر،جنرل سیکریٹری،نائب صدر،جوائینٹ سیکریٹری ،خزانچی اور لائبریری سیکریٹری کے عہدوں پر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

تازہ ترین