• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برفباری، وادی نیلم اور دیگر متاثرہ علاقےآفت زدہ قرار

وادی نیلم اور دیگر متاثرہ علاقےآفت زدہ قرار 


مظفرآباد(جنگ نیوا)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے برفباری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زدہ قرار دیا گیا،قدرتی آفات ایکٹ 1976 کے تحت کمشنر مظفرآباد کو ریلیف کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ آزاد کشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں 20 سے 24 جنوری تک مزید برفباری کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا الرٹ جاری کر دیا گیا۔وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ جانی نقصان سے پچنے کے لیے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی۔

تازہ ترین