• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سنگین غداری کیس: خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف مشرف کی اپیل اعتراضات لگا کر واپس

خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف مشرف کی اپیل اعتراضات لگا کر واپس


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پرویز مشرف کی جانب سے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے، رجسٹرارآفس نے اعتراض کیاہے کہ قانون کے مطابق ملزم کا اپیل دائر کرنے سے پہلے عدالت کے سامنے سرجھکانالازم ہوتا ہے ،ملزم کی جانب سے گرفتاری دیئے بغیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جاسکتی ہے ، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ اپیل کنندہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں،اس لئے ا نہیں اپیل دائر کرنے سے پہلے گرفتاری دینا ہوگی، سزا یافتہ شخص جب تک خود کو قانون کے سامنے پیش نہ کرے، اس کی جانب سے اپیل دائر نہیں ہو سکتی جبکہ اپیل کنندہ پرویز مشرف نے تاحال خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا ہے ،گرفتاری دیے بغیر پرویز مشرف اپیل دائر نہیں کر سکتے ہیں، سپریم کورٹ ماضی میں مختلف مقدمات میں پہلے گرفتاری پھر اپیل کا اصول وضع کر چکی ہے، ان اعتراضات کیخلاف ایک ماہ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین