• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے، ہر روز ملک میں نیا بحران سامنے آ جاتا ہے، مہنگائی، گیس کی عدم فرا ہمی، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آ ٹے کا بحران سنگین ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو ضرورت زندگی سے محروم کررہی ہے جب کہ اس کے وزیر نت نئے بہانے سامنے لاکر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گندم کے حوالے سے حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے قوم کو آٹے سے محرومی کا سامنا ہے، دوسری جانب گیس کی قلت کے باعث شہری پہلے ہی پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم اپنے وزراء کا احتساب نہیں کریں گے حکومت کی رٹ قائم نہیں ہوسکے گی اور نہ ہی کسی بھی شعبے میں اس کی گرفت مضبوط ہوسکے گی،حکومت فوری طور پر گندم کے بحران کو دور کرے تاکہ شہریوں کو سکون مل سکے،انہوں نے کہا کہ اب جب کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہین ہے وزیر اعظم کو اپنے وزیروں کی کار کردگی کا جائزہ لینا ہوگا۔

تازہ ترین