مورو(نامہ نگار)سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فيصل نے کہا ہے کہ وکلاء مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے محنت و دیانتداری کیساتھ کام کریں۔وہ مورو بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقريب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے شہيد عبدالرزاق سومرو سے موسوم مورو بار لائبریری کا افتتاح کیا۔ مورو بار کے صدر امين الدين خاصخيلی، جنرل سيکريٹری قادر بخش کورائی نے بھی خطاب کیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج عبدالرسول ميمن نے کہا کہ میں غريب اخبار فروش تھا محنت کے بل بوتے پر ترقی کی ہمیشہ سچائی و ايمانداری کے ساتھ فرائض سرانجام دئیے۔