• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بلوں میں ناقابل برداشت اضافے پر مہنگائی کے ستائے عوام کا شدید احتجاج

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ماہ دسمبرکی گیس کے استعمال کے جنوری میں موصول ہونے والے بلوں کو دیکھ کرصارفین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ۔ راولپنڈی کینٹ کے ایک صارف نے بتایا کہ ان کا چار افراد کا گھرانہ ہے۔ دسمبر 2018کا جوبل آیاتھا یہ بل اس سے دوگنا کے قریب ہے۔ پچھلے سال 2.784HM3گیس صرف ہوئی جس کا بل 3320روپے تھا۔ اس بار دسمبر2019 میں 2.562HM3گیس صرف ہوئی ۔ یہ صرف شدہ گیس پچھلے سال سے کم ہے لیکن ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے اس بار بل 5730روپے آیا ہے۔ ایک اور صارف مسعوداقبال نے بتایا کہ ان کا 23ہزارروپے بل آیا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکا نوٹس لیا جا ئے ۔ لوگ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ سلیب بھی بلوں میں ہوشرباء اضافہ کی ایک بڑی وجہ ہیں اس کا بھی نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین