• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماج دشمن گرفتارپولیس پرفائرنگ کر نے والے 2ڈاکو پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی پولیس پرفائرنگ کرنے والے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرکےاسلحہ اورایمونیشن برآمدکرلیاگیا۔ تھانہ پیرودھائی پولیس کو اطلاع ملی کہ کھڈا مارکیٹ کے پاس کچھ افراد ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے ہیں جس پر ایس ایچ اوتھانہ پیرودھائی ظہیربٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے افراد پر ریڈ کیا،دوران ریڈ ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کردی ،پولیس نے فائرنگ کرنے والے 2ڈاکوؤں کوگرفتار کرلیا جبکہ 3ڈاکو موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی۔گرفتارملزمان میں محمداویس اورسید عمر شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمدکرلیا گیا،ایس پی نے بتایا کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین