• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے ماں بیٹے سمیت چارافرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ ترنول کو بھڈانہ کلاں کے عظمت علی نے بتایا کہ میرا سولہ سالہ بھتیجا ایاز خان کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ کلرسیداں کوعمران بشیر نے بتایا کہ 13جنوری کو میرا بیٹا دہی خریدنے کے لیے چوکپنڈوڑی دہی کی دکان پر گیا جو تاحال واپس نہ آیا اسے کسی نےاغوا کرلیا۔تھانہ کوٹلی ستیاں کوگلزار احمد نے بتایا کہ اس کی بیوی (ر) بی بی عمر 30سال اپنےتین سالہ بیٹے کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کر انے کے لیے گھر سے نکلی ہے جو واپس نہ آئی ۔انہیں کسی نے اغوا کر لیا ۔
تازہ ترین