• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کھنہ پولیس نے شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ایک ملزم کوگرفتار کرکے شراب، خا لی بو تلیں ، سٹکرز اور دیگر اشیا ء برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کی جاتی تھی۔ پولیس ٹیم نے بر ما ٹا ئون میں چھاپے میں ملزم سلیم مسیح کوگرفتار کیا۔ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کوہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب اورمنشیا ت فروشوں کے خلا ف سخت کا رروائی کی جا ئے ۔
تازہ ترین