• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتہ کے تنازع پر بہن کے قتل کا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کوگرفتارکرلیا ، سفاک ملزم مقتولہ کا حقیقی بھائی نکلا ، ملزم نے بہن کو رشتے کے تنازعپر قتل کیا ۔ایس پی صدر ضیاء الدین نے بتایا کہ تھانہ روات پولیس کو مقتولہ کے والد نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اس کی بیٹی (ن) اٹھ کر کمرے سے باہر گئی تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی ، فائرنگ کی آواز سن کر ہم سب باہر آئے تو دیکھا اس کی بیٹی زخمی پڑی تھی ، جس کو ہسپتال لے کر جارہاتھے کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی ، تھانہ روات پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کا ر لاتے ہوئے مقتولہ کے سگے بھائی قاسم جاویدکو گرفتار کرلیا جس نے انٹیروگیشن کے دوران اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بہن کو رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے قتل کیا ۔
تازہ ترین