• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر تین پمپوں کو جرمانہ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے پٹرول پمپوں پر چھاپے مارکر سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے پر ایک پمپ کے خلا ف ایف آئی آر درج جبکہ تین پٹرول پمپ مالکان کو بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر جرمانہ عائد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر مہران فلنگ سٹیشن کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر جرمانہ عائد کیا۔
تازہ ترین