• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پاکستانی نوجوان و طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں ،لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشہد میں پاکستانی طلبہ اور علما کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی نوجوان و طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں ۔ ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنے اندر اسلامی انقلابی روح اور حالات پیدا کریں ۔ تعصبات ، عدم برداشت اور ہر نوعیت کی شدت کے بت توڑ دیں ۔ ملت اسلامیہ کے دکھ درد سانجھے ہیں ۔ امریکی استعمار اور اس کے حواریوں نے عرب و عجم ، شیعہ سنی کی حقیقت کو ہماری بے عملی اور اسلام کے انقلابی پیغام سے دور ہونے کی وجہ سے تقسیم در تقسیم کر دیاہے اور ہم انجانے زہر کے پیالے پی رہے ہیں ۔ ایران میں اسلامی ا نقلاب کو 41 سال ہوگئے ۔ پوری دنیا کی طرف سے مسلط ظلم اور رکاوٹ کو ایرانی قیادت پوری قوم کو متحد کر نے کا ذریعہ بنا دیتی ہے ۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے ایرانی قوم میں امریکہ کے خلاف نفرت کو تازہ کر دیاہے ۔ ٹرمپ نے غلطی کی ہے امریکی رعب و دبدبہ ختم ہوگیاہے اب اسے ہر جگہ رسوائی ملے گی ۔
تازہ ترین