• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پر قابو نہ پانے والےایس ڈی اوزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو نہ پانیوالے ایس ڈی اوکیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دسمبر 2019ء کے محکمانہ اہداف حاصل نہ کرنیوالے ایس ڈی اوز کو،ریکوری کے 100اہداف حاصل کرنے اور مستقل نادہندگان سے کل بقایاجات کا کم از کم 25فیصد اہداف وصول کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔اہداف حاصل نہ کرنیوالے افسروںکو آج (اتوار) کے روز بھی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین