• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت کےنوٹس کےباوجود چلڈرن ہسپتال میں ادویہ نایاب

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے چند روز قبل ملتان کے دورہ پر چلڈرن ہسپتال میں ادویات کی فوری فراہمی کا نوٹس بھی کام نہ آیا ۔چلڈرن ہسپتال میں بنیادی ادویات جس میں جان بچانے والی ادویات،نمونیا،وائرل انفیکشن سمیت کئی ادویات موجود نہیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ انہیں بار بار ادویات لینے کے لیے باہر بھیجتی ہے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے 32 ارب روپے کا بجٹ ہے اور اس میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی جبکہ چلڈرن کمپلیکس کے 500 بیڈز کے ہسپتال کو صرف 300 بیڈز کا بجٹ فراہم کیاجارہا ہے جس کے باعث ہسپتال انتظامیہ کے پاس ادویات کی خریداری کے ئیےے پیسے ہی موجود نہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں عوام کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین