• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا ایک دن میں کم از کم 10 روپے کلو مہنگا!!


ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں فی کلو آٹے کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

منہگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے روٹی کے نوالےکا حصول بھی مشکل ہوگیا، آٹا نایاب، روٹی مہنگی، ذخیرہ اندوز بے لگام ہیں جبکہ لوگ سستا آٹا خریدنے کے لیے مارے مارے پھرنے لگے۔

لاہور میں چکی مالکان 70 روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے پر اڑ گئے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 15 کلو فائن آٹا 750 سے بڑھا کر 880 روپے کا ہوگیا۔

پشاور میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 100 روپے اضافے کے بعد 1250 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی بوری 1120 روپے کی ہوگئی ہے دوسری طرف کراچی میں دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں اڑادیں۔

کراچی میں 10 کلو آٹے کے تھیلے پر ڈھائی سو روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین