• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کریک کلب کے قریب کار سمندر میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

کریک کلب کے قریب کار سمندر میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کری کلب کےقریب گاڑی سکھانے کے دوران کار بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ساحل کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کریک کلب کے قریب سمندر سے ملحقہ گراونڈ میں آلٹوکار نمبر ARA-904بےقابو ہوکر سمندر میں جا گری ،واقعہ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور کافی جدو جہد کے بعد سمندر سے دو افراد اور کار کو کرین کے ذریعے سمندر سے نکالا ، دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں نے دم توڑ دیا ، اسپتال میں دونوں کی شناخت20سالہ دانیال ولد عزیزالرحمٰن اور 55سالہ محمد افتخار ولدچوہدری اللہ دتہ کے ناموں سے ہوئی،ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق متوفی دانیال متوفی افتخار سے کار چلانا سیکھ رہا تھا کہ مبینہ طور پر اچانک کار بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری،دانیال متوفی افتخار کے بیٹے کا دوست اور انکا سابقہ پڑوسی تھا،متوفی افتخار پنجاب کالونی جبکہ دانیال اختر کالونی کا رہائشی بتایا جاتاہے،افتخار چار بچوں کا باپ تھا۔

تازہ ترین