• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5روز قبل پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 4؍ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 5روز قبل پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل راؤ عرف اسلم کے مطابق 14 جنوری کی رات پولیس کانسٹیبل عرفان خان کو شہید کرنے والے چاروں ملزمان نادر شاہ، فہد ولد حضور بخش، ارمان عرف مانی اور راجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے 2پستول اور دو سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کیئے گئے ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کے واقعہ کی رات انہوں نے کچھ دکانوں کو لوٹا تھا اور اس کے بعد لوٹ مار کی رقم کو آپس میں تقسیم کرنے سیکٹر 5 ایف میں واقع عیدگاہ گراؤنڈ آئے تھے، پولیس نے دوران گشت چیکنگ کے ارادے سے انہیں روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس میں دو گولیاں کانسٹیبل عرفان کو لگیں جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین