• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں بچے سمیت2افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم بس نے بچے کو کچل دیا ،حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت 6سالہ ایاز علی ولد سردار علی کے نام سے کی گئی،متوفی اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر35برس کے قریب ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین