• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس،متعددفیصلے، بجٹ منظور

خیرپور(بیورو رپورٹ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس 1886ملین روپے کا بجٹ منظور کرنے کے علاوہ کئی اہم فیصلے کر لیے گئے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت وائیس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے کی تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا 82واں اجلاس وائیس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کا 1886ملین روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا جبکہ بجٹ کی منظور ی کے علاوہ دیگر کئی اہم فیصلے کر لیے گئے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹرپروین شاہ نے کہاکہ برطانیہ کی جانب سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کو بہتر کارکرد گی پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے یہ ایوارڈ رواں سال لندن جا کر وصول کریں گے انہوں نے کہاکہ آمریکن انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیڈیز کے ساتھ بھی بہتر تعلیم اور بہتر تحقیق پر معاہدہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ نے اساتذہ کی ترقیوں کے لیے میرٹ پر فیصلے کئے ہیں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی ترقی اور بہتر درس و تدریس کے لیے وہ دن رات کوشان ہیں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی جلد ملک کی مثالی یونیورسٹی بنے گی جس سے طلبہ کا مستقبل روشن ہو گا ۔

تازہ ترین