• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز آف برنز سینٹر کےتحت منعقدہ پوسٹر مقابلے کے نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرینڈز آف برنز سینٹر کے زیر اہتمام رنگون والا ہال میں اسکول کے بچوں کے مابین ہونے والے پوسٹر مقابلے کے نتائج کا اعلان اور بعد ازاں ایوارڈ ز دیئے گئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف ہدایت کار انور مقصود تھے ۔معروف آرٹسٹ آفتاب ظفر اور جامعہ کراچی ویژول آرٹس کیاستاد دریا قاضی نے منصفی کا کردار نبھایا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ روشن آنکھوں والے باکمال بچوں اور بچیوں نے خوب صورت پوسٹرز بنائے ۔بان پرکشش پوسٹرز کا ہر پوسٹر اپنی جگہ آگہی کا مکمل پیغام تھا ۔برنس سینٹرز نے جلے اور جھلسے ہووں کے لیئے جس مہنگے ترین علاج کو مفت فراہم کرنے کا جو وعدہ برسوں قبل کیا تھا اسے آج تک معیار کی ضمانت کے ساتھ نبھا رہا ہے۔

تازہ ترین