کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین ،خطیب اور العارف اکیڈمی کے سربراہ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ تعلیم کے نام پر لوٹ مار اور نا انصافیوں کی وجہ سے معیار تعلیم پست سے پست ہوتا چلا جا رہا ہے ۔اس وقت پورے ملک میں درجنوں قسم کے نظام تعلیم رائج ہیں جسکی وجہ سے عوام اور طلبہ و طالبات پریشان ہیں اور اگر یہی نا مسائد اور مشکل ترین حالات رہے تو ملک تعلیمی میدان میں پسماندہ ترین ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے متاثرہ والدین،تعلیمی شخصیات اور طلبہ و طالبات کے نمائندہ وفود سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں کی مافیا،اپنی من مانی کررہی ہے اور فیسوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ۔