• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی حفاظت کیلئے سندھ حکومت نے متعدد قوانین بنائے،شہلارضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین کی حفاظت کےلیے سندھ حکومت نے متعدد قانون سازی کی جس سے خواتین بھرپور فائدہ حاصل کررہی ہیں۔ معاشرے کے ہر طبقے کو ان قوانین پر عمل درآمد کے لیے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہومین رائٹس کمیشن کے تحت شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ واتین کو ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس ضمن میں موجودہ سندھ حکومت نے ویمین اکنامک ائمپاور مینٹ کونسل بنائی جس میں سول سوسائٹی سمت انڈسٹریز سے تعلق رکھنےوالے افراد کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پاورٹی ریڈکشن پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت صوبےکی خواتین بھرپور فائدہ حاصل کر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بھی مسائل کی بڑی وجہ ہیں۔ سیدہ شہلا رضا نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ محکمہ ترقی نسواں کے تحت سندھ کے 14 اضلاع میں ویمین کمپلینٹ سیل کام کررہے ہیں جہاں مثاثرہ خواتین کو قانونی معاونت اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے پولیس کو بھی مزید بہتر اقدامات کرنا ہونگے۔ اس سے قبل سندھ ہومین رائٹس کمیشن کی چیر پرسن سابق جسٹس ماجدہ رضوی نے کمیشن کی کارکردگی اور سالانہ رپورٹ کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔تقریب سے محترمہ انیس ہارون، سابق جسٹس شاہ نواز طارق اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شرکاء کو اپنے اپنے تجربات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

تازہ ترین