• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں کم عمر قیدیوں کیلئےتعلیمی خدمات کررہے ہیں، الخدمت فائونڈیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس نے سینٹرل جیل کراچی میں آئی جی جیل خانہ جات منگن سے ملاقات کی اس مو قع پرمنیجر پروگرام سید کاشف عباس ملک، ڈپٹی منیجر ریسورس موبیلائیزیشن سلمان علی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سندھ بھر کی جیلوں میں کم عمر قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور بعد از رہائی ان کے لیے کیئر کونسلنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ سید محمد یونس نے کہا کہ الخدمت کم عمر قیدیوں کے ذہن پختہ نہیں ہوتے اس لیے انہیں جیل میں ہی تعلیم و تربیت اوراچھے ماحول کی ضرورت ہوتے ہے،الخدمت سندھ کی کئی جیلوں میں قیدیوں کے لیے کمپیو ٹرکورسز کروارہی ہے ،تعلیم کے حصول اور مفید کتب کے مطالعے کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

تازہ ترین