• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں پاک فرینڈز کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 9فروری کو ریلی نکالے گی

ویانا (اکرم باجوہ) پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ریلی کا انعقاد 9فروی کو ویانا میں کیا جائیگا۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے بے گناہ کشمیری بہن بھائیوں پر 83سال سے جاری انڈین فورسز کے بے پناہ ظلم و تشدد، غاصبانہ قبضے اور انکی حق خود ارادیت کیلئے اٹھی آواز کو دبانے کیلئے 5 مہینوں سے لگاتار لاک ڈاؤن اور قتل عام کیخلاف ویانا میں انڈین ایمبیسی تک ایک احتجاجی ریلی 9 فروری 2020 کو نکالی جائیگی۔ تمام بہن بھائیوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

تازہ ترین