• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی امریکی تجارتی معاہدہ عالمی ادارے میں چیلنج کرینگے،یورپی یونین

برسلز(آئی این پی)یورپی یونین نے چین اور امریکا کے مابین طے پانے والے تجارتی معاہدے کے خلاف مشروط تنبیہ کر دی ہے۔ بیجنگ میں یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ اگر چین اور امریکا کے مابین اس تجارتی معاہدے سے ایسے حالات پیدا ہوئے جو یورپی کاروباری اداروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے تو یونین اس معاہدے کو عالمی ادارہ تجارت میں چیلنج بھی کر سکتی ہے۔ یونین کے سفیر نکولاس شاپوئس کے مطابق اٹھائیس رکنی یورپی بلاک اس بات پر گہری نظر رکھے گا کہ چینی امریکی تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کس طرح کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین