• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر س میں لوور فرانس میوزیم دوبارہ کھول دیا گیا

پیرس (نمائندہ جنگ ) دنیا کے سب سے زیادہ مشہور میوزیم لوور فرانس جو پنشن اصلاحات کے خلاف ہڑتال کرنے والے کارکنوں کی طرف سے بند کیے جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ کچھ لوگوں نے ہڑتال کرنے والوں کی مزمت بھی کی تھی جنہوں نے داخلہ روک لیا تھا۔ 5 دسمبر کو ہڑتال شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب میوزیم مکمل طور پر بند ہوگیا تھا، حالانکہ اسے گذشتہ ماہ کچھ گیلریوں کو بند کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یونین کے رہنما صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ پنشن اصلاحات کی مخالفت کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، جو کئی دہائیوں میں فرانس میں طویل ترین ٹرانسپورٹ ہڑتال کا باعث بنا ہے۔
تازہ ترین