• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ:آئی ڈراپس پلا کر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو 25 سال قید

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک خاتون کو اپنے شوہر کو آئی ڈراپس پلاکر ہلاک کرنےوالی خاتون کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،اپنی درخواست میں 53 سالہ خاتون لانا سونے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے19 اور21جولائی 2018کے درمیان اپنے شوہر کو پینے کے پانی میں آنکھوں کی دوائی پلادی جس سے اس کا شوہر ہلاک ہوگیا، ابتدائی طور پر 64 سالہ اسٹیون کلاستون کی موت کو طبی موت تصور کیاگیا لیکن بعد ازاں پوسٹ مارٹم سے ثابت ہوا کہ اس کی موت طبی نہیں بلکہ زہر پلانے سے ہوئی ہے اور یہ ٹیٹرا ہائیڈروزولین زہر کے برابر ہے۔
تازہ ترین