• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ: 7 رنز کے اندر 7 آؤٹ، برسبین ہیٹ کو شکست

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ میچ میں برسبین ہیٹ نے ڈرامائی انداز میں آخری 7 وکٹیں صرف 16 گیندوں پر محض 7 رنز میں گنواکر ہاتھ میں موجود میچ حریف ٹیم میلبورن رینی گیڈز کو دیدیا۔ برسبین میں مہمان ٹیم نے 6 وکٹ پر 164 رنز اسکور کئے۔ جواب میں صرف 6 اوورز میں 84 رنز کا آغاز لینے والی ٹیم کو 84 بالز پر 81 رنز درکار تھے اور 10 وکٹیں باقی تھیں کہ 113رنز تک جاتے جاتے 3 وکٹیں گرگئیں ، ڈی ویلیئرز کی اننگز ایک مرتبہ پھر 2 رنز تک محدود رہی، یہاں سے تباہی شروع ہوئی اور 7 وکٹیں 120 تک گرگئیں ۔ 4 کھلاڑی صفر پر نشانہ بنے جبکہ مزید 4 کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ جاسکے اور ٹیم 5 اوورز قبل ہمت ہار کر میچ 44رنزسے ہار گئی ۔ کیمران بوائس نے 4شکار کیے۔

تازہ ترین