• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور عمان کی ویٹرینز ہاکی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ماسٹر ہاکی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پیر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں 4-2سے کامیابی حاصل کی تھی، دوسرے میچ کے لئے اشعر قدوائی ، عارف صدیقی ، زاہد غفار ، جان محمد اور تسنیم عثمانی کی جگہ طاہر حبیب ، محمد شاہد ، مزمل حسین ، محمد عمران اور عرفان علی کو شامل کیا گیا ہے ۔ پہلے میچ میں گول اسکور کرنے والے انٹرنیشنل پلیئر محمد علی خان نے سیریز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

تازہ ترین