• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دیں،معین خان

سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دیں،معین خان 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے نام لئے بغیر کہا ہے کہ چالیس چالیس سال کے کرکٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ سلیکشن پالیسی ہے۔40 سال سے زائد عمر والے کرکٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ سلیکشن پالیسی کا ہے جب کہ کرکٹرز جب تک فٹ ہے کھیل سکتا ہے۔ سلیکٹرز اپنی پالیسی واضح کریں ۔ اپنی پالیسیوں سے انحراف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔ وہ اتوار کو ٹی ایم سی گرائونڈ میں پروفیسر اعجاز فاروقی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جب تک ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے تو کرکٹرز کیسے اوپر آئیں گے۔ فواد عالم اور عابد علی جیسے کرکٹر کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ دونوں نے سلیکٹرز کو خود کی سلیکشن پر مجبور کرایا۔ سلیکٹرز کہتے ہیں کہ مستقبل کی پلاننگ کررہے ہیں یہ سلیکٹر جنھیں باہر کرتے ہیں انہیں واپس لے آتے ہیں۔ کراچی کے مشہور کلب ٹورنامنٹ میں80کلبوں کی ٹیمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے شرکت کررہی ہیں۔ ناک آوٹ کی بنیاد پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں79 میچ کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین