• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حب کار ریلی صاحبزادہ سلطان اور تشنا پٹیل نے جیت لی

حب کار ریلی صاحبزادہ سلطان اور تشنا پٹیل نے جیت لی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) حب کار ریلی میں صاحبزادہ سلطان محمد علی پری پیئرڈ کٹیگری کےچیمپئن بن گئے، ویمنزکٹیگری کا ٹائٹل تشنا پٹیل نے حاصل کیا۔ فاسٹسٹ ٹائم ٹریک آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی صاحبزادہ سلطان کے نام رہا۔ رونی پٹیل دوسرے اورآصف امام تیسرے نمبر پر رہے۔ مکس ڈرٹ ارینا کے20 کلومیٹر ٹریک پر انتہائی سخت مقابلےہوئے۔ اسٹاک کٹیگری اے میں جیون ہوتھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسٹاک میں فاسٹسٹ ٹائم ٹریک آف دی ڈے کا ایوارڈ جیون ہوتھ نےحاصل کیا۔ ویمنز کٹیگری میں تشنا پٹیل نے مقررہ فاصلہ سترہ منٹ 49 اعشاریہ 99 سیکنڈز میں طےکیا۔ خدیجہ شریف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ سال کی چیمپئن سلمی خان نے پریکٹس کے دوران گاڑی الٹنے کے باعث ریس میں شرکت نہیں کی، تیز ترین لیپ مکمل کرنے پر صاحبزادہ سلطان محمد علی کو تین لاکھ جبکہ جیون ہوتھ کو دولاکھ روپے کا انعام ملا۔

تازہ ترین