• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کی ٹیسٹ میں پر اعتماد واپسی،2وکٹ پر 189رنز

ہرارے(جنگ نیوز) سری لنکن بولرز دو برس ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے زمبابوین ٹیم پر بھی خاص اثر نہ چھوڑسکے۔ ہوم سائیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تین وکٹ پر 189رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا۔ دن بھر میں 84 اوورز کا کھیل ہوسکا۔ پرنس مساویئر اور کیون کسوزا نے96رنزکا آغاز فراہم کیا ۔وہ بالترتیب 55 اور 63 رنزبناکر آئوٹ ہوئے، کریگ 55رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ کمارا اور ایمبولدینیا نے ایک وکٹ لی۔
تازہ ترین