• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چھ قومی ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز ہاکی ایسوسی ایشن نے رواں سال اگست میں چھ قومی ماسٹرز کپ کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سمیر حسین غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت میں مصروف ہیں ، جس میں متحدہ عرب امارات، عمان، ملائیشیا نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ یوکرائن اور اٹلی کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے جنہوں نے مثبت یقین دہانی کرائی ہے، امکان ہے کہ اگلے دو ماہ میں ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
تازہ ترین