• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امانڈا والد کی موت کاغم بھلاکر ٹینس میں لوٹنے کیلئے پرعزم

میلبورن (جنگ نیوز)سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا پیر سے آغاز ہورہاہے امریکا کی نوعمر ٹینس پلیئر امانڈا انیسیموا پیر سے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔ وہ گذشتہ برس اپنے والد اور کوچ کونسٹنٹائن کی اچانک موت سے دہل گئی تھیں ۔ لیکن اب انہوں نے یہ غم پس پشت ڈال کر پروفیشنل کیریئر کا ازسر نو آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امانڈا نے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر تین سائمونا ہالیپ کو ہرا کر تہلکہ مچادیا تھا ۔ لیکن چند ہفتے بعد52 سالہ کونسٹنٹائن چل بسے تھے۔صدمے سے بے حال 18 سالہ امانڈا یوایس اوپن سے دستبردار ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیڈی کی موت میرے زندگی کا بدترین سانحہ تھی۔ لیکن سوچا کہ جتنی جلدی ٹینس میں لوٹ جائوں یہ میرے اچھا ہوگا۔ ان کا مقابلہ پیر کو قازقستان کی زارینہ دیاس سے ہوگا۔
تازہ ترین