• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ ٹینس:عقیل خان کو شکست، مزمل چیمپئن بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزمل مرتضی نے پاکستان نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ عقیل خان کو شکست دیکر بیگم کلثوم سیف اللہ نیشنل رینکنگ ٹیس چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل کے مہمان خصوصی طارق حامدی تھے ۔ اسلام آباد میں سنگلز کے فائنل میں مزمل مرتضی نےعقیل خان کو 6-4 اور 7-5 سے زیر کیا۔ ڈبلز کے فائنل میں عقیل خان اور مزمل مرتضی کی جوڑی نے ایم عابد اور وقاص ملک کو، ویمنز ڈبلز کے فائنل میں ماہین آفتاب اور اشنا سہیل کی جوڑی نے سارہ منصور اور سارہ محبوب کو، بوائز انڈر 18 کے فائنل میں ایم شعیب نے سبحان بن سالک کو، انڈر 14 میں بلال عاصم نے حیدر علی رضوان کو شکست دی۔
تازہ ترین