• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت رہائش کیلئے دنیا کا 5 واں خطرناک ترین ملک، برازیل پہلے نمبر پر

؎لندن(این این آئی) بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے بھارت کو دنیا بھر میں رہنے کیلئے 5واں بدترین خطرناک ملک قرار دیدیا برازیل پہلےنمبرپر خطرناک ترین ملک جبکہ جنوبی افریقا دوسرے، نائیجریا تیسرے، ارجنٹینا چوتھے، برطانیہ بارہویں،امریکا دنیا کا 16واں خطرناک ترین ملک قرار دیدیا گیا، عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019ء کیلئے دنیا بھر کے 20 خطرناک ممالک کی فہرست جاری کردی،فہرست میں برازیل پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نائیجریا تیسرے اور ارجنٹینا چوتھے نمبر پر ہیں،فہرست میں پیرو چھٹے،کینیا ساتویں، یوکرین آٹھویں،ترکی نویں اورکولمبیا دسویں نمبر پرموجود ہیں،حیرت انگیز طور پر اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں برطانیہ 12 ویں اور امریکا 16 ویں نمبر پر ہے، فہرست کے مطابق میکسیکو کو گیارہویں نمبر پر دنیا کا خطرناک ترین ملک قرردیا گیا ہے، تیرہویں نمبر پرمصر، چودھویں نمبر پرفلپائن،پندرہویں نمبر پر اٹلی، سترہویں پر انڈونیشیا، اٹھارہویں پریونان، انیسویں پر کویت اور بیسویں نمبر پر تھائی لینڈ شامل ہے،بھارت کو فہرست میں پانچویں نمبر پرخطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین